PDA

View Full Version : کالے چنے



CaLmInG MeLoDy 123
05-19-2017, 03:38 AM
https://img.werecipes.com/wp/wp-content/uploads/2014/07/dry-kala-chana-recipe-navaratri-recipe.jpg



اجزاء:
چنے ----- آدھا کلو (رات میں ایک چمچ میٹھے سوڈے کے ساتھ بھگو دیں)
نمک مرچ (کٹی مرچ) ----- ایک چمچ
لیموں ------ دو عدد
ہری مرچ ------ دو عدد (باریک کاٹ لیں)
لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک بڑا چمچ
لونگ ---- چار عدد
سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر ----- دو عدد
ہرا دھنیا اور پودینہ ---- آدھا کپ (صاف کر کے باریک کاٹ لیں)
کڑی پتہ ----- چار عدد
اجوائن ----- چٹکی بھر (اگر ذائقہ پسند ہو تو ڈالیں ورنہ نہیں)
پیاز ----- ایک گٹھی
ترکیب:
چنے سوڈے کے پانی سمیت لونگ ڈال کر ابال لیں- پھر لونگ نکال لیں اب دوسری پتیلی میں تھوڑا سا تیل ڈالیں کڑی پتہ ڈالیں پھر پیاز٬ لہسن ادرک ڈال کر تھوڑا بھونیں - اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر ایک دو منٹ بھونیں اب چنے نمک٬ مرچ٬ اجوائن٬ ہری مرچ ادرک باریک کاٹ کر ملا لیں تھوڑا چمچ چلائیں اور سرونگ باؤل میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا پودینہ اور لیموں کاٹ کر سجا دیں-