PDA

View Full Version : پنیری کوفتے



CaLmInG MeLoDy 123
05-19-2017, 03:58 AM
http://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/01/vegetable-narigisi-kofte.jpg



اجزاء:
گائے کا قیمہ ----- آدھا کلو
انڈہ ----- ایک عدد
پیاز ------ ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورہ ------ ایک پیالی
موزریلا پنیر (چوکور کٹے ہوئے) ----- پانچ سو گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
پیپریکا ------ ایک چائے کا چمچ
پارمیزان پنیر ------ ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
وارچسٹر شائر ساس ------ ایک کھانے کا چمچ
لہسن (چوپ کیا ہوا) ----- دو کھانے کے چمچ
نمک ------ آدھا چائے کا چمچ
تیل ------ دو کھانے کے چمچ
ملی جلی سبزیاں ----- پیش کرنے کے لیے
ترکیب:
قیمے میں انڈہ٬ پیاز ٬ ڈبل روٹی کا چورہ٬ پارمیزان پنیر٬ کالی مرچ٬ پیپریکا٬ لہسن٬ مسٹرڈ پیسٹ٬ وارچسٹر شائر ساس تیل اور نمک ملا لیں- اس قیمے کے کوفتے بنائیں٬ ہر کوفتے کے درمیان میں موزریلا پنیر کا ایک ٹکڑا رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک پکا کر نکال لیں- سبزیوں کو ایک کھانے کے چمچے میں تیل میں تل لیں- ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کوفتوں کے ساتھ
پیش کریں-

گریوی بنانے کیلیئے
پیاز لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک پیالی
دہی۔آدھی پیالی
کریم۔چوتھائی پیالی
پنیر کریم۔چوتھائی پیالی
نمک۔حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ایک چمچی
گرم مصالحہ پاؤڈر۔آدھی چمچی
آئیل۔ایک کپ

آئل کڑکڑا کر اس میں پیاز لہسن ادرک پیسٹ کو بہت اچھے سے بھون لیں۔ پھر اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، سرخ مرچ، نمک اور دہی ڈال کر خوب اچھا بھون لیں۔ کچےپن کی بو ختم ہونے پر کوفتے اس میں ڈال کر اوپر سے چیز کریم، کریم ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔