PDA

View Full Version : مرچی مصالحہ دار مرغی



CaLmInG MeLoDy 123
05-19-2017, 04:06 AM
https://encrypted-tbn0.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcReWi0Ivbh6DyReKDiYIV4Y-zD5xI3t8rXoQg4xWKZ-_s-7MPRgyA

جزاء:
مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) ----- دو پیالی
چنے کی دال (سخت ابلی ہوئی) ---- ایک پیالی
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ----- ایک پیالی
پسا ہوا لہسن ادرک ----- دو چائے کے چمچ
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ----- دو عدد
سوکھی گول لال مرچیں ------ چھ عدد
بھنا ہوا سفید زیرہ ------ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ------ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ----- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی کھٹائی ------ ایک چائے کا چمچ
نمک ------ ایک چائے کا چمچ
تیل ------ آدھی پیالی
ادرک٬ ہرا دھنیا٬ ہری مرچیں ------ سجانے کے لیے
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کر کے زیرہ٬ سوکھی گول لال مرچ٬ اور پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک پکائیں- اس لہسن ادرک ڈال کر بھونیں٬ پھر ٹماٹر٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ دھنیا٬ کھٹائی اور نمک شامل کر کے تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں- اس میں مرغی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں٬ پھر دال اور پانی شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں٬ اسے ہرے دھنیے اور ادرک اور ہری مرچوں سے سجا کر پیش کریں-