PDA

View Full Version : چکن شیزوان



CaLmInG MeLoDy 123
05-20-2017, 12:59 PM
http://jagotimes.com/ur/wp-content/uploads/2017/01/download-3-2-275x165.jpg


چکن شیزوان
چکن بون لیس ادھا کلو ایک ایک انچ کے ٹکڑے کرلیں
ڈارک سویا ساس ایک ٹیبل اسپون
نمک
سرکہ ایک ٹیبل اسپون
کٹی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
لہسن ادرک پسا ہوا ایک ٹیبل اسپون
چائینیر سالٹ کواٹر ٹی اسپون
کارن فلور دوٹیبل اسپون
انڈے کی سفیدی ایک عد
چینی ہالف ٹی اسپون

ان سارے مصالحوں کو چکن میں شامل کرکے اسکو ایک دوگھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں تو زیادہ مزے کا بنتا ہے ورنہ اگر ٹائم نا ہو تو بس ان سب چکن میں شامل کر کے چکن کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن بروان کرلیں

اب ایک پیالے میں تقریبا ہالف کپ ٹماٹو ساس تین ٹیبل اسپون چلی ساس ایک ٹیبل اسپون سویا ساس کٹی ہو لال مرچیں ایک ٹیبل اسپون اگر کم تیز کھانا ہو تو کم لیں زیادہ کھانا ہو تو اسی حساب سے زیادہ لیں سرکہ ایک ٹیبل اسپون چائینیز نمک کواٹر ٹی اسپون

اب یک پین میں ایک ٹیبل اسپون تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ادرک ڈالییں ساتھ اور جو ساس پیالے میں مکس کرکے رکھی تھی وہ ڈال دیں اگر کم گریوی والا پسند ہے تو ایسے ہی ٹھیک ہے ورنہ ایک کپ چکن کی یخنی شامل کردیں اور جب ابلنے لگے تو ایک یا دوٹی اسپون کارن فلور پانی میں حل کرکے اس میں ڈال کر حسب منشاء گاڑھا کرلیں

اب ایک دوسرے پین میں تھوڑے سے تیل کو گرم کریں تھوڑی سی لہسن ادرک ڈالیں اور پھر اسپرنگ اونیئین اور چکن کے فرائیڈ پیس ڈالیں کر تھوڑا سا اسٹر کریں اور اب جو جو سبزی آپکو پسند ہو وہ ڈال دیں اس میں مشروم شملہ مرچ گاجر بین اسپراوٹ شامل کرسکتے ہیں
سب سبزیوں کو اسٹر فرائی کرنے کے بعد اس میں جو ساس بنا کر رکھی تھی وہ شامل کردیں

اور گرم گرم فرائیڈ رائیس کے ساتھ سرو کریں