PDA

View Full Version : Sheer Khurma Simple Recipe



CaLmInG MeLoDy 123
06-24-2017, 10:19 AM
http://2.bp.blogspot.com/-eT6ynAZ6p8Q/U89pTz9lmNI/AAAAAAAAJrM/xawFKvOJPCI/w1200-h630-p-k-no-nu/sheer+khurma.jpg





دودھ ایک لیٹر
(سویاں ایک پیالی (باریک توڑی ہوئی
چینی دو پیالی
لونگ دو عدد
(الائچی چھ عدد ﴿باریک کچلی چھوٹی
چھوہارے آٹھ عدد
(پستے پندرہ عدد ﴿چھلے اور باریک کٹے ہوئے
(بادام دس سے بارہ عدد ﴿چھلے اور باریک کٹے ہوئے
گھی دو کھانے کے چمچ
کنڈینس ملک آدھا ٹن











چھوہاروں کی گٹھلیاں نکال کر چار ٹکڑے کرلیں۔


ایک دیگچی میں گھی ڈال کر الائچیاں اور لونگ ڈال دیں۔


جب خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کرہلکا سا بھون لیں۔


پھر سویاں نکال کر چھوہارے، پستے اور بادام ڈال دیں اور تَل کر نکال لیں۔


اب دیگچی نیچے اتار کر پانچ منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں اور دودھ ڈال دیں۔


اس کے بعد چینی ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکالیں۔


جب چینی حل ہوجائے تو سویاں ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا کرکے کنڈینس ملک شامل کریں اور تمام تر میوہ ڈال کر سرو کریں۔