حیدرآبادی پارچہ


اجزاء:
چکن بون لیس ۔۔ آدھا کلو
لال مرچ ۔۔ ایک سے آدھا کلو
ادرک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
لہسن ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
دہی ۔۔ ایک پاؤ
بھنا کٹا دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
بھنا کٹا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک ۔۔ حسب ذوق
تلی پیاز ۔۔ آدھا کپ
کچا پپیتا ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ناریل ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
بادام ۔۔ 12 عدد
پیاز ۔۔ دو عدد
ہرا دھنیا ۔۔ آدھا کپ
ہری مرچ ۔۔ چار سے پانچ عدد




Hyderabadi Parcha banane ka tarika



چکن بون لیس کو پارچوں میں کاٹ لیں۔ بادام اور ناریل کو بھون کر باریک پیس لیں۔ دہی میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، پپیتا، بھنا، کٹا دھنیا، بھنا کٹا زیرہ، تلی پیاز، بھنا مصالحہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ بارچوں پر اچھی طرح مصالحہ لگا کر لگن دیگچی میں پھیلائیں۔ ساتھ ہی ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر دم لگائیں۔ پیاز کے رنگز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔