Exclusively cook.urdutehzeb.com's recipe

برنچ آلو


اجزاء


آلو۔ ایک کلو کیوبک کٹے ہوئے
پیاز چاپ۔چھوٹی درمیانی
ٹماٹر چاپ۔4 عدد بڑے
ہری مرچ ۔ 6 عدد باریک کٹی ہوئی
قصوری میتھی۔دو چائے کی چمچی
سرخ مرچ پاؤڈر۔آدھی چمچی
اجینو موتو ۔ ایک چمچی
نمک۔ حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھی چمچی

اوپر موجود تمام اجزاء کو ایک پیالے میں رکھ لیں۔ اور مکس کر لیں۔


سویا سالس۔ 2 کھانے کے چمچے
چلی سالس - 2 کھانے کے چمچے
سرکہ-ایک چمچہ


کوکنگ آئل -ایک پیالی کو دیگچی میں کڑکرا لیں۔اور اس میں مندرجہ زیل اجزاء دال کر ایک منٹ کڑکرائیں۔


ثابت دھنیہ۔آدھی چمچی
کٹی لال مرچ۔ آدھی چمچی
ثابت زیرہ۔ آدھی چمچی
اجوائین۔چوتھائی چمچی


ترکیب۔


آئل کڑکڑا کر اس میں ثابت دھنیہ، کٹی مرچ، ثابت زیرہ اور اجوائن ڈال کر ہلکا بھونیں۔ پھر اس میں۔ آلو اور بقیہ تمام اجزاء جو ایک پیالے میں اکھٹے کر کے رکھے ہیں کو آئل میں دال کر ایک دو منٹ تک اچھے سے بھونیں۔
پھر اس میں سویا سالس۔ چلی سالس۔ اور سرکہ ۔ چوتھای پیالی پانی ڈال کر پریشر ککر بند کر کے پانچ سے دس منٹ تک پکا کر گلا لیں۔ گلنے کے بعد بھون کر چولہے سے اتار لیں۔ اور پراٹھا ، پوری یا روغنی نان کے ساتھ سرو کریں۔