اجزاء:
• میکرونی 1 کپ
• آلو دو عدد
• ٹماٹر دو عدد
• پیاز ایک عدد
• نمک حسب ذائقہ
• چلی سوس چائے کے چمچے
• چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
• ہرا دھنیا تھوڑا سا

ترکیب:
میکرونی کو اچھی طرح ابال کر چھان لیں۔ آلو ابال کر چوکور کاٹ لیں۔ پیاز اور ٹماٹر چوپ کر لیں۔ ایک پیالے میں میکرونی، پیاز، آلو، ٹماٹر اور نمک ڈال کر مکس کر دیں۔ چلی سوس اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں۔ ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال کر سرو کر یں۔