(چکن قیمہ آدھا کلو (دو بار گرائنڈ کیا ہوا
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
(ہری الائچی ایک تہائی چائے کا چمچ (بیج کٹے ہوئے
سفید زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کالا زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پاپریکا پاؤڈر ایک تہائی چائے کا چمچ
دار چینی پاؤڈد ایک تہائی چائے کا چمچ
سفید میرچ پاؤڈر ایک تہائی چائے کا چمچ
کریم دو سے تین کھانے کے چمچ
دہی دو سے تین کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی
(ہری مرچ پانچ سے چھ عدد (باریک کٹی ہوئی
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ایک چوپر میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں۔
اب ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمہ کے بالز بنائیں اور اسکیور یا راڈ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔
اب اسے کوئلوں پر پکائیں، بیک کرلیں یا فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں دے سکتے ہیں۔
جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹر پر رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔