:مٹن چلی فرائی بنانے کی ترکیب

:اجزا

مٹن کیوبز: 1 کلوگھی: 1 کپادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچپیاز: 1 کپالائچی: 1 چائے کا چمچدار چینی: 2 اسٹکسلونگ: 6 عددکٹی ہوئی لال مرچیں: 1 کھانے کا چمچتلہاری مرچیں: 4 عددپسی ہوئی ہلدی: آدھ چائے کا چمچنمک: حسب ذائقہدہی: 1 کپلیموں کا رس: 1 چوتھائی کپہری مرچیں: 6 سے 8 عددہرا دھنیہ: گارنش کے لیے
:ترکیب

ایک پین میں گھی گرم کریں۔پھر پیاز براؤن کر کے نکال لیں۔تلہاری مرچیں اور لیموں کے رس کو پیس کو پیسٹ بنائیں۔لونگ، الائچی دانے اور دار چینی کو گھی میں ڈالیں۔ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ اور مٹن شامل کر لیں۔تھوڑا سا بھون کر اس میں پسی ہوئی ہلدی اور نمک ڈالیں۔پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔اب اس میں پھینٹا ہوا دہی، کٹی ہوئی لال مرچ اور تلہاری مرچ کا پیسٹ شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔اگر ضرورت ہو تو تھوڑا پانی ڈالیں۔آخر میں ہری مرچ، کٹی ادرک اور فرائی پیاز چھڑک دیں۔اوپر سے ہرا دھنیہ شامل کر کے سرو کریں۔