اجزاء:
پھول گوبھی۔ ایک پاؤ۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچ۔
نمک۔آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ۔
ہرا دھنیا۔باریک کٹا ہوا تھوڑا سا۔
پودینہ۔6 یا 7 پتّے۔باریک کاٹ لیں۔
ہری مرچ۔3 عدد۔باریک کاٹ لیں۔
گھی یا آئل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
گوبھی کے پھول باریک کتر کے اس پر نمک لگائیں اور پانی ڈالے بغیر پانچ منٹ تک چولہے پر رکھیں تاکہ گوبھی بھاپ میں گل جائے،اب گوبھی کو ٹھنڈا کرکے سارے مصالحے ملا دیں اب جس طرح آلو کے پراٹھے بنتے ہیں یہ آمیزہ روٹی میں بھر کر بیل لیں اور پہلے ہلکا سا سینک کر پھر آئل یا گھی ڈال کر تل لیں ۔مزیدار پراٹھے تیار ہیں۔کیچپ یا اچار کے ساتھ کھائیں مزے کریں۔