اجزاء:
مٹر (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- آدھا کلو
نمک ----- حسب ذائقہ
لال مرچ (کٹی ہوئی) ----- آدھا چائے کا چمچ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ----- ایک عدد درمیانی
انار دانہ ----- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- چار عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ----- ایک گٹھی
سویا (باریک کٹا ہوا) ----- ایک گٹھی
آٹا ------ ایک کلو
کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے
ترکیب:
دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ ہلکا سا گرم کریں- پھر اس میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں-

پھر کوکنگ آئل میں مٹر٬ نمک٬ لال مرچ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ انار دانہ اور سویا ڈال کر دو سے تین منٹ تک اچھی طرح بھونیں- ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں-

آٹے میں نمک اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح گوندھیں- ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-

آٹے کے پیڑے بنالیں اور ہر پیڑے میں ایک کھانے کا چمچ مٹر کا بھرتہ بھریں- ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

پیڑے کو ہلکے ہاتھ سے بیل کر روٹی بنالیں اور توے پر کوکنگ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں-