جزاء:
آلو ---- ایک کلو
میتھی دانے ----- ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمج
کارن آئل ---- دو کپ
پیاز ----- ایک پاؤ (کٹی ہوئی)
شملہ مرچ ----- ایک پاؤ
ہلدی پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ----- ایک کھانے کا چمچ
سفید تل ----- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ----- حسب ضرورت
چکن کیوب ----- ایک عدد
ترکیب:
پیاز باریک کاٹ لیں اور شملہ مرچوں کی بیج نکال کر انہیں چوکور کاٹ لیں-
تلوں کو بھون کر باریک پیس لیں-
آلو ابال کر چوکور کاٹ لیں-
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں بھی باریک کاٹ لیں-
اب ایک بڑے پیالے میں پیاز٬ آلو دونوں طرح کی مرچیں٬ باریک بھنے تل اور دھنیا ڈال کر مکس کریں-
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے سفید زیرہ اور میتھی دانہ ڈال کر ہلکا بھونیں پھر اس میں ہلدی اور شملہ مرچ شامل کر کے مکس کریں اور چولہے سے اتار کر ان سب اجزاﺀ کو آلوؤں میں مع تیل کے ڈال دیں-
ایک پیالی گرم پانی لے کر چکن کیوب گھول لیں اور آلوؤں میں ڈال دیں-
اسی آلوؤں کے پیالے میں لیموں کا جوس ڈال کر سب اجزاﺀ اچھی طرح مکس کرلیں اور سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے چاٹ نوش فرمائیں- یہ پوریوں کے ساتھ بھی لذیز لگتی ہے-