اجزاء:
مشرومز ----- دس سے بارہ عدد
مکس سبزی ------ ایک کپ (باریک چوپ کرلیں)
ریڈ چلی پیسٹ ----- تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ------ دو کھانے کے چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ------ حسب ضرورت
پارسلے ------ ایک چائے کا چمچ (چوپ کرلیں)
ترکیب:
مشروم کے ڈنٹھل کاٹ کر اسی طرف سے تیز دھار چھری کی مدد سے تھوڑا تھوڑا گودا نکال لیں- ڈنٹھل کو چوپ کر کے مکس سبزیوں میں شامل کردیں- دو کھانے کے چمچے تیل فرائنگ پین میں گرم کر کے تمام سبزیوں کو ساتے فرائی کرلیں- آنچ دھیمی رکھیں اور سبزیوں کو درمیانی آنچ کر کے گلنے تک پکائیں- نمک مکس کریں- اس فلنگ کو ہر مشروم کے اندر بھر دیں- کارن فلور کو پانی میں حل کر کے گاڑھا بیٹر تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہر مشروم کو کارن فلور کے بیٹر میں ڈپ کر کے گرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں- کڑاہی سے تمام تیل نکال کر صرف ایک چائے کا چمچ تیل چھوڑ دیں- اس تیل میں ریڈ چلی پیسٹ میں شامل کر کے دو کھانے کے چمچے پانی بھی ڈالیں- نمک ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں- مشرومز میں اس ریڈ چلی پیسٹ ڈال اچھی طرح سے مکس کریں- سرونگ ڈش میں نکال کر پارسلے سے گارنش کر کے سرو کریں-