اجزاء:
مرغی کا گوشت ------ ایک کلو
پیاز کا پیسٹ ----- ایک کپ
لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچوں کا پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ---- آٹھ عدد
بادام کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
لونگ ---- چار عدد
ثابت سیاہ مرچیں ----- چھ عدد
تیز پات ----- ایک عدد
دار چینی ------ دو ٹکڑے
نمک ----- حسب ذائقہ
دہی ------ ایک کپ
فریش کریم ----- تین چوتھائی کپ
بادام (چھیل لیں) ----- گارنش کے لیے
تیل ----- ایک کپ
کیوڑا ----- ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں الائچی٬ لونگ٬ ثابت سیاہ مرچیں٬ دار چینی٬ تیز پات ڈال کر کڑکڑائیں اس کے بعد اس میں گوشت ڈال کر فرائی کریں-
پیاز اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونیں- تیل الگ ہوجائے اور پیاز کا کچا پن ختم ہوجائے تو اس میں سفید مرچ پاؤڈر٬ نمک٬ ہری مرچوں کا پیسٹ اور دہی پھینٹ کر ڈالیں مکس کر کے ڈھکن ڈھک کر پکائیں-
تیل الگ ہوجائے تو بھون کر بادام کا پیسٹ٬ کریم اور کیوڑا مکس کردیں-
ہلکی آنچ پر ایک منٹ پکا کر ڈش میں نکال لیں- اوپر سے ثابت بادام ڈال کر نان یا تافتان کے ساتھ پیش کریں-