اجزاء
مرغی ایک عدد-وزن ڈیڑھ کلو--گوشت ہڈی سے الگ کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
ہری مرچ بارہ عدد- بڑے سائز کی-درمیان میں لمبے لمبے ٹکڑے کرلیں
لہسن 1 کھانےکاچمچ -پساہوا
سرکہ 1 کھانےکاچمچ
کالی مرچ آدھا چائے کاچمچہ
تیل 3 کھانے کےچمچ
سویاساس 1 کھانےکاچمچ
اجینو موتو آدھا چائے کاچمچہ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب

مرغی کے چھوٹے ٹکڑوں کو ایک ساتھ رکھ کر بڑی چھری سے کچل لیں
پھر سرکہ اورسویاساس لگا کر بیس منٹ کیلیے رکھ دیں-
ایک دیگچی میں تیل ڈال کرپساہوالہسن,گوشت,کالی مرچ,نمک ڈالیں اور اچھی طرح فرائی کر لیں
اچھی طرح فرائی ہونے کے بعد اوپر سے اجینو موتوچھڑک دیں
ایک فرائی پین میں ایک چمچ تیل ڈال کرمرچیں ہلکی فرائی کر لیں انمیں تھوڑا سرکہ سویاساس اور
اجینو موتو ڈال لیں-فرائی گوشت کے اوپرڈال کراچھی طرح مکس کریں-مزےدار چکن چلیز تیار