السی کی پینیاں
سردیوں کے موسم کی آمد آمد ہے اور اس موسم کا ایک بہترین تحفہ السی کی پینیاں ہیں-
روزانہ السی کی ایک پنی کھائیں اور سردی کی تمام بیماریوں کو دور بھگائیں۔
مزاج:خشک خواص:مقوی عضلات
السی میں امیگا ۳ فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو دل اور دیگر جسمانی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔ السی جسم سے کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے اور دل کی بیماریوں انجائینا اور ہائی بلڈپریشر کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ السی دماغ کی مختلف قسم کی بیماریوں کے لیے مفید ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے علاج میں بھی اس کے نتائج خاطرخواہ ہیں کیونکہ السی جسم میں کسی بھی قسم کی سوزش کو ختم کرتی ہے- السی نظام ہضم کے بھی مفید ہے۔ السی کا تیل پتے کی پتھری کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے اور مزید بننے سے روکتا ہے۔ السی جلد کے لیے بھی اچھی ہے یہ جلد کی مختلف بیماریوں جیسے جلدی دانے اور دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔ السی کا تیل بالوں کے لیے فائدہ مند ہے اسے بالوں میں لگانے سے بال مضبوط، لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں۔
اس کا تیل بھی ایک بہترین ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔
کھانسی، نزلہ، زکام، بلغم، جوڑوں کا درد، کینسر سے بچاو، موٹاپا، پتھری، بواسیر، خواتین کے رحم کی رسولیاں، جلدی بیماریاں، دل کے امراض، تھکن ، سستی وغیرہ کے لئے السی کا تیل مفید ہے-
پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں السی سے پینیاں بھی تیار کی جاتی ہیں جو کہ سردیوں کی مشہور سوغات کے طور پر کھائی جاتی ہے۔
السی کی پینیاں بنانے کی ترکیب:
اجزاء:
السی آدھا کلو
گندم آدھا کلو
دیسی گھی تین پاؤ
گڑ / شکر تین پاؤ
دیسی کشمش سو گرام
سفید تل ہچاس گرام خوب اچھی طرح صاف کئے گئے
کالے تل ہچاس گرام خوب اچھی طرح صاف کئے گئے
مغز بادام سو گرام
پستہ سو گرام
چھوٹی سبز الائچی گیارہ عدد
کچی گندم اور السی کو الگ الگ ہلکا سا بھون لیں۔
اب دونوں کو مکس کرکے گرائنڈر میں پیس لیں۔
پھر کڑاہی میں ڈال کر دیسی گھی ڈال کر مزید بھون لیں کہ خوشبو آنے لگے۔
اب گڑ / شکر کا شیرہ بنا کر اس میں السی، گندم، کشمش، تل، بادام، پستے اور الائچی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
آخر میں چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کریں اور اس کی گول پینیاں لڈو کی شکل کی بنا کر ٹھنڈی ہونے پر کسی ہوا بند ڈبے میں رکھ لیں اور روزانہ ایک سے دو پینیاں کھائیں اور خوب لطف اٹھائیں اور اللہ سوھنے پاک پروردگار کا شکر ادا کریں- الحمد للہ-
For our beloving indian sis I translated it in English

Alsi/flaxseed ki pinnia:

The winter season has come and one of the best gifts of this season is Alsi ki pinnia/
Eat a pinni daily and take away all the cold diseases.
Mood: Dry Nutrition: Pure Muscle
Fatty 3 fatty acids are found in alsi which is useful for heart and other physical diseases. flaxseed also helps in reducing cholesterol and also for heart diseases, is also useful for angina and high blood pressure. Also, it is useful for various types of brain diseases, and results in spinal cord therapy are as high because alsi eliminates any type of inflammation in the body.
This is also useful for digestion. flaxseed oil helps solve the gall bladder stone (pittay ki pathri) and prevents it from becoming more. alsi is also good for the skin, it is very useful for skin diseases such as pimples and sunburn. Alsi oil is beneficial for hair to make them strong, lengthy and shiny .
Its oil also holds a perfect tank.
Alsi oil is useful for cough, nausea, cardiovascular, arthritis, pesticide, obesity, throat, hemorrhoids, womb galleries, skin diseases, heart diseases, fatigue, cheaper etc.
Alsi is also prepared in rural areas of Pakistan, which is eaten as the famous gift of winter.
Making of alsi ki pinnia:
Ingredients:
Alsi 1/2 kilo
Wheat flour/ wheat 1/2 kilo
3 pao/750gm desi ghee
Brown sugar/ gurr/shakar 3 pao/750gm
Desi Kishmish 100gm
safaid til/ sesame seeds 50gm, well cleaned
Kalay til 50gm
Almonds 100 grams
pista/pistachio100 grams
Small green alaichi/cardamom
Fry wheat n alsi separatly
Now mix and grind them into the grinder.
Then put the desi ghee in the pan , fry wheat n alsi mixture in it to make it more delicious.
Now make a mixture by mixing almonds, wheat,kishmish, almonds, pistachios, and all.
Finally, remove from the stove and cool it and make round balls like laddu keep it in a closed airtight jar, and eat one to two pinni per day.
stay Blessed!