#مفید ٹو ٹکے...

*جس پانی میں آلو ابالے جائیں،اس سے گھر کے کالے برتن دھوئیں۔

٭اگر سلاد زیادہ فریش رکھنا ہوتو جس برتن میں سلاد بنانا ہے،اسے دس منٹ فریج میں رکھ دیں۔

٭پیاز اور لہسن کو جلدی چھیلنے کے لیے نمک ملے پانی میں رکھ دیں،بعد میں ٹھنڈے پانی میں دھولیں

٭آٹے کونیم گرم پانی گوندھ کر آخر میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گوندھیں دس منٹ بعد روٹی پکائیں نہایت نرم اور پھولی ہوئی بنے گی۔

٭اگرانڈوں پرچربی مل کرپسے ہوئے نمک میں دبادیاجائے تو ایک ماہ تک خراب نہیں ہوں گے۔

٭دودھ میں باسی روٹی کا ٹکڑا ڈال کررکھ دیں دہی جم جائےگا۔

*شیشوں کے برتنوں میں چمک کےلیے:
شیشوں کے برتنوں میں چمک کےلیے انہیں کسی بھی واشنگ پاؤڈر سے دھوکر جب کھنگالیں تواس پانی میں دوچمچ سرکہ ملالیں۔اسطرح برتنوں میں چمک آجائےگی۔

چائے کی پیالیوں کے داغ:
چائے کی پیالیوں کے دھبے دور کرنے لیےان کو صاف کپڑے پر نمک اور سوڈا لگا کر ان پر ملیں۔کپڑے کو نم آلود کریں اور پھر صاف پانی اور واشنگ پاؤڈر سے دھولیں داغ دور ہوجائیں گے۔

اگرروٹی پکاتے وقت گرم گھی کے چھینٹے ہاتھ پر پڑجائیں تو اسی وقت کچا آلو کچل کرہاتھ پرباندھ دیں۔

*دیگچی میں تھوڑا سامکھن لگاکرگرم کرنے سے دودھ ابل کردیگچی سے باہر نہیں گرتا۔

*سردرد سے نجات کےلیے دوچمچ لیموں کا جوس اور آدھا چمچ پانی ملاکرماتھے،گردن کےاگلے پچھلے حصے اور دونوں کانوں کے نیچے لگائیں ان شاءاﷲ پانچ منٹ میں سردرد جاتارہےگا۔

نمک
٭نمک دانی کے اندر چاول کے دانے اور ایک چٹکی کارن فلور ڈال دیں نمک گیلا نہیں ہوگا۔
لہسن جلدی چھیلنا

٭لہسن جلدی چھلینے کے لیے اسے گرم پانی میں ڈال دیں ایک منٹ بعد نکال کر چھیل لیں باآسانی چھلکا اتر جائے گا۔

تیل کو بے رنگ
کوئی بھی چیز تلتے ہوئے اگر تیل کو بھودے رنگ سے بچانا ہوتو اس میں ثابت ہلدی کا ایک انچ ٹکڑا ڈال دیں۔

استری کا زنگ
استری کا زنگ صاف کرنے کے لیے اخبار پر نمک ڈال کر استری کریں استری چمک جائےگی

زنگ اور داغ کو دور کرنا:
گیس کے چولہے پر اکثر زنگ لگ جاتا ہے۔السی کے تیل میں بھیگا ہوا کپڑا رگڑا جائے تو زنگ صاف ہوجاتاہے۔

*اگرکپڑوں پر کالا تیل لگ جائے تو داغوں پر ڈالڈا گھی لگا کر پانچ منٹ چھوڑ دیں پھر صابن لگا کر رگڑیں تو داغ بالکل غائب ہوجائے گے۔