لونجی کھٹے میٹھے چٹ پٹے سالن کا نام ہے۔ جو کہ گرمیوں کی ایشیائی ممالک میں من پسند ڈش ہے۔

اجزاء

کچے آم چھلکا اتار کر کاٹے ہوئے ٹکڑوں میں۔ ایک کلو


ؐؐمصالحہ تڑکے والا

سفید زیرہ۔ ایک چمچی
سونف۔ ایک چمچی
کلونجی۔ آدھی چمچی
میتھی دانہ۔ آدھی چمچی

سالن کے لیئے مصا لحہ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک چمچی
نمک۔ ایک چمچی
ہلدی پاؤڈر۔ آدھی چمچی
دھنیہ پاؤڈر۔ ایک ٹیبل سپون
سونف پاؤڈر۔ دو ٹیبل سپون
ذیرہ پاؤڈر۔ ایک چمچی
کوکنگ آئل۔ ایک کپ
شکر۔ ڈیڑھ پیالی
تمام اجزاء کو ایک پیالی پانی میں پیسٹ بنا کے رکھ لیں۔

ترکیب
کچے آم کو چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ کر ابلتے پانی میں ڈال کر دو سے تین منٹ تک گلا لیں۔ زیادہ پکے آم پانچ منٹ بھی لے سکتے ہیں۔ پھر پانی چھان لیں اور آم الگ کر لیں۔
اب ایک پین میں آئل گرم کر کے اس میں تڑکے والے مصالحے ڈال دیں۔ اور کڑکڑا لیں۔ ہلکا سنہرا ہونے پر سالن والے تمام مصالحے جن کا پیسٹ بنایا ہوا ہے ڈال دیں۔ تمام اجزاء کو ہلکا بھون لیں۔ پھر اس میں کچے ابلے آم ڈال دیں ساتھ ہی شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر دو سے پانچ منٹ تک پکنے دیں ۔ اتنا کہ شکر سالن میں جزب ہو جائے۔ لیجیئے مزیدار کچے آم کا سالن جسکو لونجی /گڑنبا کہا جاتا ہے تیار ہے
ناشتے میں پراٹھے ، کلچے، یا کھانے میں بطور اچار استعمال کریں۔