سامان


گوشت آدھ سیر گھی تین چھٹانک۔پیاز ایک پاؤ لہسن ایک پوتھی اور ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔دھنیہ اور سفید زیرہ دو دو چٹکی۔لونگ ۶ عددچھوٹی الائچی تین عدد۔کالی مرچ گیارہ عدد جورتری دو ماشے۔جائفل ایک عدد لال مرچ۔نمک،کیوڑہ۔حسب پسند دہی آدھ پاؤ بالائی آدھ پاؤ۔
ترکیب
یہ سالن پکانے کے کئی مرحلے ہوتے ہیں پہلا مرحلہ پیاز اور لہسن الگ الگ پیس کر رکھ لیں۔پھر گھی کڑ کڑا کر اس میں آدھی پیاز کے لچھے بھون کر انہیں پتیلی سے نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں اس کے بعد پسا ہوا لہسن پتیلی میں ڈال کر اس کو مگر بھوننے کا عمل جاری رکھیں تیسرا مرحلہ گوشت کو پانی دے کر گلنے کے لئے چھوڑدیں اور گل جانے پر پتیلی میں جائفل جوتری چھوٹی الائچی کیوڑے میں پیس کر ملا دیں دو تین منٹ تک سالن کو پکنے دین پھر بالائی جو اچھی طرپھینٹ لی گئی ہو پتیلی میں چھوڑ کو شوربے کے حق کا پانی ڈال دیں۔بیس منٹ تک دم پررکھنے کے بعد پتیلی چولہے سے اتارلیں۔ڈھانک دیں چند منٹ بعد اس میں گوشت اور پسی ہوئی پیاز ڈال دیں اور بھونیں۔دوسرا مرحلہ جب گوشت لال ہونے لگے تو اسے دہی اور نمک ملا کر ایک بار بھونیں۔چند منٹ بعد اس میں پسا ہوا دھنیہ۔سفید زیرہ سرخ اور سیاہ مرچیں،ادرک لونگ سب ڈال دیں۔