سامان

گوشت آدھ سیر،پیاز تین ڈلی،لہسن آدھی پوتھی،ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔چھوٹی الائچی دو عدد۔پسا ہوا گرم مصالحہ دو چٹکی،بادام دس عدد سرخ مرچ اور نمک حسب پسند گھی آدھ پاؤ۔
ترکیب

باداموں کی گریاں نکال کر انہیں پانی ملا کر پیس کر رکھ لیں۔پھر گھی میں پیاز داغ کرنے کے بعد اس میں گوشت ڈال کر تلیں اور چند منٹ بعد لہسن کے جوئے اور ادرک کی باریک قاشیں ڈال دیں۔بھوننے کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک گوشت میں بھناؤ کی خوشبونہ آنے لگے پھر باقی مصالحہ جسے باریک پیسا گیا ہو ڈال کر بھونیں اور دہی ڈالتے جائیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو پیاز اور نمک مرچ ڈال دین تھوڑا پانی دے کر بھونیں اور پسی ہوئی چھوٹی الائچیاں شامل کر دیں۔چند منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد اتار لیں۔