اشیاء:
مچھلی ایک کلو گرام
سرکہ دو کھانے کے چمچے
کارن فلور ایک پیالی
لہسن ایک کھانے کا چمچہ(پسا ہوا)
ادرک کھانے کا چمچہ(پسی ہوئی)
اجوائن چار دانے(پیس لیں)
نمک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
پانی دو بڑے چمچے
آلو ایک (ابلا ہوا)
مٹر پیالی(ابلے ہوئے)
سلاد چار پتے (کاٹ لیں)
ہری مرچ ایک کھانے کا چمچہ(پیس لیں)
ترکیب:
مچھلی ابال کر کانٹے نکال دیں۔مکھن گرم کر کے لہسن، پیاز، ادرک بھون لیں۔ پھر اس آمیزے میں مچھلی ملا دیں۔ سرکہ، اجوائن، نمک اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں۔ کارن فلور میں پانی ملا کر آمیزہ تیار کر یں۔ مچھلی بیکنگ ڈش میں رکھ کے اس کے چاروں طرف کارن فلور کا آمیزہ لگا دیں اور اوون میں رکھ دیں۔ سرخ ہو جائے تو نکال کر ڈش میں رکھیں اور چاروں طرف آلو، مٹر ، سلاد رکھ دیں۔ چلی سوس کے ساتھ پیش کر یں۔ (اوون نہ ہوتو مچھلی آپ گہرے فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر سرخ کر سکتی ہیں)۔چلی سوس آپ خود بھی بنا سکتی ہیں۔ ترکیب یہ ہے:۔
ثابت لال مرچ چھ عدد
سرکہ پیالی
نمک چائے کا چمچہ
ادرک ایک ٹکڑا(بہت باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ ایک عدد
ترکیب:
مرچیں خوب باریک پیس لیں، حتیٰ کہ لیس پیدا ہو جائے۔ پھر ہری مرچ ملا کر پیسیں۔ اب اسے نمک اور ادرک کے ساتھ سر کے میں ملا دیں۔ چلی سوس تیار ہے۔