[/SIZE]اشیاء:
سالمن اسٹیک چار عدد(ایک انچ موٹائی والی اسٹیکس بنا لیں)
براؤن شوگر 120گرام
پنچ پورن مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
مسٹرڈ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ادرک ایک کھانے کا چمچہ(کدوکش کر لیں)
کھیرا ایک عدد
ہری پیاز ایک عدد
مکھن دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
خراسانی اجوائن کی پتیاں دو چائے کے چمچے
پارسلے (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
براؤن شوگر، پنج پورن مصالحہ ، مسٹر ڈپاؤڈر اور ادرک کو اچھی طرح سے مچھلی کے ٹکڑوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس دوران کھیرا چھیل کر لمبائی کے رخ پر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ بیج نکال کر ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں۔ ہری پیاز کی جڑیں کاٹ کرالگ کر دیں اور ان کا کچھ ہراحصہ بھی کاٹ کر کھیرے میں ملائیں۔ سوس پین میں مکھن ، لیموں کارس، اجوائن کی پتیاں، پارسلے، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر درمیانی آنچ پر 10منٹ کے لئے پکائیں۔ پہلے سے گرم گرل میں سالمن اسٹیک رکھ کر پہلے ایک طرف سے 5-6منٹ پکائیں، اس کے بعد پلٹ کر دوسری طرف سے 5-6منٹ تک پکائیں۔ پلیٹ میں ایک طرف پکا ہوا کھیرا اور پیاز رکھیں اور دوسری طرف اسٹیک رکھ کر سرو کر یں۔