Ingredients - اجزاء
1 پھول گوبھی ایک عدد
2 پھول الگ الگ کر لیں
3 انڈے دو عدد
4 کارن فلور تین کھانے کے چمچ
5 ہری مرچ چار عدد لمبائی میں کاٹ لیں
6 پائن ایپل چند کیوبز باریک کاٹ لیں
7 پائن ایپل جوس آدھی پیالی
8 لہسن کے جوئے چھلے ہوئے چار عدد باریک کچل لیں
9 چکن یخنی ایک پیالی
10 ٹماٹر کیچپ آدھی پیالی
11 گڑ ایک چائے کا چمچ
12 نمک حسبِ ذائقہ
13 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
14 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
15 اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ
16 کوکنگ آئل حسبِ ضرورت



Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  • 1سب سے پہلے ایک پیالے میں انڈے اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور، تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں
  • 2گوبھی کے پھول ایک ایک لے کر اس آمیزے میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں
  • 3جب گولڈن براوٴن ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں
  • 4اب ایک دیگچی میں ٹماٹر کیچپ، لہسن، کالی مرچ، سفید مرچ، یخنی، گڑ، کارن فلور، پائن ایپل جوس، دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر ہلکا سا پکا کر کارن فلور ڈال دیں
  • 5لکڑی کا چمچ استعمال کریں کیونکہ کارن فلور اسٹیل کے چمچ سے پتلا ہو جاتا ہے
  • 6جب ساس گاڑھی ہو جائے تو پائن ایپل کیوبز، ہری مرچ اور اجینو موتو ڈال دیں اور تلی ہوئی گوبھی کے پھول ڈال دیں
  • 7دو قطرے کوکنگ آئل کے ڈال دیں
  • 8جب پیش کرنا ہو تو ایک زرا بھاری فرائنگ پین گرم کریں یا آپ کے پاس منچورین کا برتن ہے تو وہ گرم کریں
  • 9جب خوب تیز گرم ہو جائے تو تیار کی ہوئی منچورین ڈال کر دھواں نکلتی ہوئی سرو کر دیں
  • 10ساتھ میں فرائڈ رائس رکھ دیں
  • 11گُڑ ڈالنے سے سوس کا رنگ خوبصورت لال ہو جائے گا