Ingredients - اجزاء
1 مچھلی (نمک لگا کر خشک کرلیں) 400 گرام
2 آلو 300 گرام پیاز (کدوکش کرلیں) ایک عدد
3 پارسلے (چوپ کر لیں) دوکھانے کے چمچے
4 انڈا (پھینٹ لیں) ایک عدد
5 سیاہ مرچ (کُٹی ہوئی) چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ skordalia کے لئے:
1 آلو (ابلے ہوئے) 250 گرام
2 لہسن کے جوے (کوٹ لیں) 2 عدد
3 لیموں کا رس دو عدد
4 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
5 زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
6 اخروٹ (کُٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچے



Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
  • 1مچھلی کوٹھنڈے پانی میں 8-12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور وقتاً فوقتاً پانی تبدیل کرتے رہیں
  • 2اس کے بعد پانی نتھار کر مچھلی کو خشک کر لیں
    [COLOR=#FFFFFF !important]Skordalia (چپچپے آلو کا مکسچر) بنانے کے لئے[/COLOR]


  • 1ابلے ہوئے آلوؤں کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر میش کرلیں
  • 2ٹھنڈا ہونے پر اس میں لہسن، لیموں کا رس اور تیل شامل کر دیں
  • 3حسب ذائقہ نمک، کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں
  • 4اب مچھلی کو ایک پانی سے بھرے ہوئے سوس پین میں ڈال کر ابالیں
  • 5ابال آنے پر آنچ کم کر کے 15 منٹ تک پکائیں
  • 6پانی نتھار کر مچھلی کو ٹھنڈ اکرلیں
  • 7مچھلی کی کھال اور کانٹے نکال کر انگلیوں سے مچھلی کو توڑ لیں
  • 8اسی دوران آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کرلیں
  • 9اب آلوؤں میں مچھلی، پیاز، پارسلے، انڈا، نمک اور کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر مکس کر کے کروکیٹس تیار کرلیں
  • 10ایک بڑے سوس پین میں ڈیپ فرائنگ کے لئے تیل اچھی طرح گرم کریں
  • 11تیار کئے ہوئے فش کروکیٹس کو تیل میں ڈالیں اور اچھی طرح براؤن ہونے پر نتھار کر نکال لیں
  • 12Skordalia کے ساتھ گرما گرم سرو کریں