Ingredients - اجزاء- 1 مچھلی (نمک لگا کر خشک کرلیں) 400 گرام
- 2 آلو 300 گرام پیاز (کدوکش کرلیں) ایک عدد
- 3 پارسلے (چوپ کر لیں) دوکھانے کے چمچے
- 4 انڈا (پھینٹ لیں) ایک عدد
- 5 سیاہ مرچ (کُٹی ہوئی) چائے کا چمچہ
- نمک حسب ذائقہ skordalia کے لئے:
- 1 آلو (ابلے ہوئے) 250 گرام
- 2 لہسن کے جوے (کوٹ لیں) 2 عدد
- 3 لیموں کا رس دو عدد
- 4 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
- 5 زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
- 6 اخروٹ (کُٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1مچھلی کوٹھنڈے پانی میں 8-12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور وقتاً فوقتاً پانی تبدیل کرتے رہیں
- 2اس کے بعد پانی نتھار کر مچھلی کو خشک کر لیں
[COLOR=#FFFFFF !important]Skordalia (چپچپے آلو کا مکسچر) بنانے کے لئے[/COLOR]
- 1ابلے ہوئے آلوؤں کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر میش کرلیں
- 2ٹھنڈا ہونے پر اس میں لہسن، لیموں کا رس اور تیل شامل کر دیں
- 3حسب ذائقہ نمک، کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں
- 4اب مچھلی کو ایک پانی سے بھرے ہوئے سوس پین میں ڈال کر ابالیں
- 5ابال آنے پر آنچ کم کر کے 15 منٹ تک پکائیں
- 6پانی نتھار کر مچھلی کو ٹھنڈ اکرلیں
- 7مچھلی کی کھال اور کانٹے نکال کر انگلیوں سے مچھلی کو توڑ لیں
- 8اسی دوران آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کرلیں
- 9اب آلوؤں میں مچھلی، پیاز، پارسلے، انڈا، نمک اور کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر مکس کر کے کروکیٹس تیار کرلیں
- 10ایک بڑے سوس پین میں ڈیپ فرائنگ کے لئے تیل اچھی طرح گرم کریں
- 11تیار کئے ہوئے فش کروکیٹس کو تیل میں ڈالیں اور اچھی طرح براؤن ہونے پر نتھار کر نکال لیں
- 12Skordalia کے ساتھ گرما گرم سرو کریں
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks