[SIZE=5]

سویوں کا زردہ
cook.urdutehzeb.com
باریک سویاں ایک کپ
شکر آدھ کپ یا چینی پونا کپ
دیسی گھی دو ٹیبل سپون
الائیچی پاؤڈر چوتھائی چمچی
کھویا آدھا کپ
دودھ چوتھائی کپ
کشمش آٹھ سے دس
بادام کتری ہوئی۔ چوتھائی چمچی
پستہ کترا ہوا۔ چوتھائی چمچی
cook.urdutehzeb.com
گھی کو کڑکڑا کر اس میں الائیچی اور کشمش ڈالیں ساتھ ہی شکر یا چینی اور چوتھائی کپ دودھ ڈال دیں۔ اس میں سویاں ڈال کر ڈھک دیں۔ پانی خشک ہونے تک تیز آنچ پر پکا لیں پھر آنچ بلکل ہلکی کر کے دم پر پکا لیں۔ زیادہ سے زیادہ ایک منٹ یا دو منٹ دم پر سویاں تیار ہونگی۔ چولہا بند کر کے۔ بادام اور پستہ ڈال دیں اور کھویا ڈال کر کھانے کے لیئے پیش کریں۔
[
/SIZE]