چکن کوفتہ کری ۔۔۔
کوفتے اکثر خواتین سے سخت ہوجاتے ہیں اسکی دو بنیادی وجوہات ہیں پہلی گوشت بہت ڈرائی کرلیتی ہیں یعنی دھو کر چھلنی میں بہت دیر نا چھوڑیں ۔دوسری یہ کہ اشیاء کی مقدار میں گڑبڑ کردیتی ہیں چنے زیادہ ہوجائیں تب بھی کوفتے سخت ہو جاتے ہیں پسے چاول ایک ایسا جادو کریں گے آپکے کوفتوں میں کہ آپ حیران رہ جائیں گی یہ کوفتوں کو نرمی دیتے ہیں آپ اس ریسیپی سے کوفتے بنائیں بہترین بنیں گے انشاء اللہ۔

اجزاء برائے کوفتہ ۔۔۔
چکن قیمہ ادھا کلو( بریسٹ لیگ ملا کر لیں )
پیاز ایک درمیانی
لہسن ادرک پسا ایک ٹی اسپون
لال مرچ آدھی چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
خشخاش ڈیڑھ ٹی اسپون پسی ( دھو کر پیس لیں )
بھنے چنے پسے ہوئے دو ٹیبل اسپون
چاول کچے دو ٹیبل اسپون بھگو دیں بیس منٹ پھر سل پر باریک پیس لیں ( اگر سل نہیں ہے تو کچے چاولوں گرینڈ کرلیں باریک پھر انہیں بھگو کر استعمال کرلیں )
ڈبل روٹی کے سلائس دو پانی میں بھگو کر نچوڑ کر ڈالیں
پسا گرم مصالحہ آدھی ٹی اسپون
دہی دو ٹیبل اسپون
ہری مرچ تین ہرادھنیہ تھوڑا سا
اجزاء براے کری ( سالن)...
پیاز دو بڑی
لال مرچ پسی دو چائے کے چمچے
دھنیا پسا ایک ٹی اسپون
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن ڈیڑھ ٹیبل اسپون
دھی ادھا کپ
ٹماٹر ایک بڑا
گرم مصالحہ پسا آدھی ٹی اسپون
کاجو یا بادام پسے چار ٹیبل اسپون ( آپشنل )
تیل ایک کپ
ہرا دھنیہ ہری مرچ
ترکیب ۔۔۔۔
چکن کا قیمہ دیے گئے تمام اجزاء ملا کر پیس لیں باریک پھر اسمیں ہرا دھنیہ ہری مرچ اور دہی ملا کر کوفتہ شیپ دیں لیں ۔۔
پیاز کو تیل میں سافٹ کرلیں براون نہیں کرنی بہت پھر اسے دھی ٹماٹر کے ساتھ پیس لیں تیل میں ادرک۔لہسن اور تمام مصالحے سوائے گرم۔مصالحے کے ڈال کر بھون لیں پھر پسی پیاز کا آمیزہ ڈال کر بھون کر ایک کپ پانی ڈال کر کوفتے ڈال کے درمیانی آنچ پر پکائیں پندرہ منٹ پھر پسا گرم مصالحہ پسے کاجو ہرا دھنیہ ہری مرچ لمبائ میں کٹی ڈال کر دم لگا دیں ۔۔۔۔۔۔