لاھوری مرغ چھولے
اجزاء:
چکن_____ ڈیڑھ کلو
چھولے_____ 1 پیالی
تیل_____ 1 پیالی
پیاز_____ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر_____ 3 عدد
ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
سفید زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
ادرک اور لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
ادرک_____ 1 کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
میٹھا سوڈا_____ آدھ چائے کا چمچ
مسور کی دال_____ 2 کھانے کے چمچ
نمک_____ حسبِ ذائقہ
چکن کیوب_____ 1 عدد

ترکیب:

ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے دو عدد باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کریں اور چکن کے ڈال کر پانی خشک کرلیں۔
اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کرکے ہلکا سا بھون لیں۔
پھر ایک پیالی بھیگے ہوئے چنوں کا پانی نکال کر دوبارہ تین سے چار گلاس پانی اور مسور کی دال ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب اس میں اُبال آجائے تو آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا شامل کردیں۔
پھر چھولے گلنے اور دال کے ساتھ یکجان ہونے کے بعد چولہا بند کردیں۔
اس کے بعد چکن میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کردیں اورہلکا سا بھون کر دو پیالی پانی ڈال دیں۔
جب جوش آجائے تو اس میں چھولے ، باریک کٹی ادرک، چکن کیوب اور سفید زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو تیار مرغ چھولے گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔