اجزاء:
• مونگ دال (چھلکے والی) ایک پاؤ
• سموسے کی پٹیاں ۔۔ دو عدد
• کٹی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے چمچہ
• کٹی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
• پسا گرم مصالحہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• پسا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
• پسی ہلدی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
• ہرا دھنیا ۔۔ آدھا گھٹی
• ہری مرچیں ۔۔ تین سے چار عدد
• تیل ۔۔ تلنے کے لئے

• نمک ۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب:
پہلے ایک پاؤ مونتگ کی چھلکے والی دال کو دھو کر رات بھر بگھو کر رکھ دیں۔ پھر اسے اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں۔ اب ایک پین میں مونگ کی چھلکے والی دال، ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، ایک کھانے کا پسا زیرہ، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی، آدھا گھٹی ہرا دھنیا، تین سے چار عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے بھون لیں۔ پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر سخت بوائل کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں فل کریں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ آخر میں سلاد پتے، پیاز اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔